ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل کے کھلاڑی نے جیتا انٹرنیشنل پیرا بیڈ مینٹن میں کانسہ کا تمغہ ؛ شمس الدین سرکل پر پھولوں کی مالائیں پہناتے ہوئے کیا گیا اسقبال

بھٹکل کے کھلاڑی نے جیتا انٹرنیشنل پیرا بیڈ مینٹن میں کانسہ کا تمغہ ؛ شمس الدین سرکل پر پھولوں کی مالائیں پہناتے ہوئے کیا گیا اسقبال

Tue, 28 Nov 2023 13:19:47    S.O. News Service

بھٹکل 28 / نومبر (ایس او نیوز) بھٹکل تعلقہ میں شیرالی چتراپور کے رہنے والے منجو ناتھ نائک نے 12 ویں انٹرنیشنل پیرا بیڈ مینٹن مقابلے میں حصہ لیتے ہوئے کانسے کا تمغہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا ہے۔ تمغہ لے کر جیسے ہی وہ بھٹکل پہنچا، شمس الدین سرکل پر اس کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور پھولوں کی مالائیں پہناتے ہوئے  نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

    خیال رہے کہ یہ مقابلے جاپان کے ٹوکیو شہر میں 7 نومبر سے 12 نومبر تک منعقد ہوئے تھے ۔ اتوار کے دن شام کو جب منجو ناتھ نائک شہر میں واپس پہنچے تو اسپندنا چیریٹیبل ٹرسٹ، کریاشیل گیلیرا بلگا، بھٹکل تعلقہ ساہتیہ پریشد اور بھٹکل نامدھاری سماج کے اشتراک سے بھٹکل شمس الدین سرکل پر ان کا پرجوش استقبال کیا گیا ۔ پھر  منجو ناتھ نائک کو جلوس کی شکل میں  اسارکیری میں واقع وینکٹرمنا مندر کے میٹنگ ہال تک لایا گیا اور وہاں ان کی تہنیت کی گئی ۔ 

    اس موقع پر نشچل مکی وینکٹرمنا مندر انتظامیہ کمیٹی کے صدر ارون نائک ، بھوانی شنکر نائک، شریدھر شیٹھ، کساپ کے صدر گنگا دھر نائک، راگھویندرا نائک، شریکانت نائک، دیپک نائک، منموہن نائک، انپّا نائک وغیرہ موجود تھے ۔ 


Share: